پشاور (مانند نیوز)تنظیم تاجران خیبرپختونخواہ، پشاور چیمبر آف سمال ٹریڈرز اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ڈائیوسیس چرچ پشاور میں مسیحی برادری کے غریب خواتین و حضرات میں اشیاء خوردونوش اور پشاوری جوتے تقسیم کئے گئے۔ نگران وزیر اعلی معاون خصوصی ملک مہر الہی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر پشاور راو ہاشم، تنظیم تاجران نائب صدر حاجی وحید، ترجمان شھزاد احمد صدیقی، پشاور چیمبر صدر ملک سلمان الہی نے تاجر برادری کے تعاون سے مسیحی برادری کے غریب لوگوں میں اشیاء خوردونوش اور پشاور چپل تقسیم کئے۔ اس موقع پر سماجی رہنما یاسر بھٹی، پادری الطاف، پادری خوش بخت بھی موجود تھے جنہوں نے اس تعاون پر ضلعی انتظامیہ اور تاجر برادری کا شکریہ ادا کیا۔ تنظیم تاجران کے تاجر رہنماوں کا کہنا تھا کہ اسلام ہمیں بلا کسی تفریق کے اخوت و بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کہ زریعے چند روز قبل آغوش سنٹر پشاور میں ٹراجسجینڈرز میں بھی اشیاء خوردونوش تقسیم کی گئی اور سنٹرل جیل پشاور میں بھی ضلعی انتظامیہ کے زریعے قیدیوں کو عید کی مناسبت سے پشاوری چپل تقسیم کئے گئے۔ اس تمام سرگرمیوں کا ایک ہی پیغام ہے کہ مغربی دنیا کو بتایا جائے کہ اسلام امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ تاجر برادری جہاں اپنے مسلمان بہن بھاہیوں کی امداد کرتی ہے وہاں ہیبلا کسی مزہبی امتیاز و تفریق کے دیگر غریب و نادار لوگوں کی خدمت بھی کرتی ہے۔ اور ہم تمام تاجر برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ اپنے آس پاس بلا کسی مزہبی و نسلی امتیاز کے غریب لوگوں کی امداد کرنے میں اپنا بھرپور تعاون کریں۔ اور بلخصوص بین المزاہب ہم آہنگی اور امن کا پیغام دینے کے لئے اقلیتی برادری سے مکمل تعاون کریں۔