اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی آج عیدالفطر منا رہی ہے،کراچی صدر اور اس کے اطراف میں رہائش پذیر بوہری برادری نے نماز عید طاہری مسجد میں ادا کی۔
عید کی نماز ادا کرتے وقت طاہر ی مسجد کی جانب آنے والے سڑکوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کیاگیاتھا، عیدالفطر کے موقع پر بوہری برادری نے ملکی سالمیت اور امن و سلامتی کی دعائیں مانگیں۔
دوسری جانب بنوں اور شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے،نماز عید کے بعد ملک اور علاقے میں امن و امان وسلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں، ایم این اے محسن داوڑ نے بھی مرکزی عیدگاہ میں نماز ادا کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چاند نظر نہیں آیا تھا جس کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے کیا تھا اور برو ز ہفتہ 22 اپریل کو عیدالفطر کا اعلان کیاگیاتھا۔
تیسری جانب مردان کے مختلف علاقوں میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے،نماز عید کے بعد ملک اور علاقے میں امن و امان وسلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں، سابق اور موجودہ ایم این اے اورایم پی ایز نے بھی نماز ادا کی۔
چوتھی جانب پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین نے بھی مختلف علاقوں میں آج عید الفطر منائی ہے۔ جن میں لاہور، راولپنڈی اور کوئٹہ کے کئی علاقوں کے مکین شامل ہے۔
یاد رہے کے ملک بھر خصوصاً پختونخواہ سے کئی شہادتیں رویت ہلال کمیٹٰی موصول ہو؛ مگر سابقہ 50 سال میں رویت ہلال کے قوانین اور ضابطہ نہ ہونے کی وجہ سے کمزور صوبوں کی شہادت کو حسب معمول رد کیا گیا۔