پشاور (مانند نیوز ) معروف گلوکار رحیم شاہ ایک بار پھر بیرون ملک میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں نے اپنی فنی کیرئر کا آغاز 1996پشتو گائیکی سے کیا تھا اور پھر 1998میں مجھے مشہور زمانہ گیت (پہلے تو کبھی کبھی غم تھا) سے عالمگیر شہر ت ملی اس کے بعد پشتو اور اردو کے علاوہ میں نے بلوچی،سندھی،پنجابی،سرائیکی اور فارسی زبانوں میں ان گنت گیت گائے اور اس کے ساتھ ساتھ اب تک میری آٹھ سولو میوزک البم ریلیز ہو چکے ہیں اور تقریبا پچاس سے زائد اردواور پشتو فلموں کے لئے گیت گائے۔انھوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ فوک موسیقی بہت شوق سے سنتا ہوں لیکن اس سے زیادہ مجھے لایؤ شو میں پر فارمنس اچھا لگتا ہے۔انھوں نے کہا کہ کہ بہت جلد امریکہ میں ایک میوزیکل کنسرٹ کے لئے تیاری کر رہاہوں اس سے قبل میں نے یوکے،دوبئی، قطر، آسٹریلیا، ازربائیجان، افغانستان، ڈنمارک، اومان، جاپان، جرمنی اوریو ایس اے میں پرفارمنس کر چکا ہوں