اسلام آباد(مانند نیوز)مشیروزیراعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئرامیرمقام کی کبل، سوات میں سی ٹی ڈی تھانہ میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت.مشیروزیراعظم کا دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا۔مشیروزیراعظم کا شہدا کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی اور ان کیلئے صبر جمیل کی دعاکی.انجینئرامیرمقام کی زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا.وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے زخمیوں کو فوری طور پر ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔