سعودی عرب(مانند نیوز)سابق وزیراعظم و قائد محمد نوازشریف سے جدہ میں مشیر وزیراعظم و صدر ن لیگ خیبرپختونخوا انجینئرامیرمقام کی ون آن ون تفصیلی ملاقات۔بعد آزاں پارٹی کے چیف آرگنائزر مریم نواز صاحبہ نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔میٹنگ میں ملکی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال بالخصوص صوبہ خیبرپختونخوا کے حوالے سے پارٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ قائد محمدنوازشریف نے انجینئرامیرمقام کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور پارٹی کیلئے انکی کاوشوں کو سراہتے ہوئے پارٹی کے اندر ڈسپلن ہر حال میں برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔مشیر وزیراعظم انجینئرامیرمقام نے قائد محمد نوازشریف و چیف آرگنائزر ن لیگ محترمہ مریم نواز صاحبہ کو عمرہ ادائیگی پر مبارکباد دی ۔انجینئرامیرمقام نے قائد محمد نوازشریف کو بہترین الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انکی قیادت میں ن لیگ نے پہلے بھی وطن عزیز کو لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی سے نجات دلائ ، موٹرویز کا جال بچھایا اور معاشی استحکام لائے اور انشآءاللّٰہ اب بھی پاکستان کو بحرانوں سے نکالی گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے