ہنگو(مانند نیوز) جعلی مقدمات سے پی ٹی ائی کو دبایا نہیں جا سکتا، عمران خان کی قیادت میں حق سچ کے لیے ہر قربانی کے لیے تیار ہیں، مرکزئی رہنما علی امین گنڈا پور کے خلاق جعلی مقدمات کی مزمت کرتے ہیں، حکومت فسطائیت پر اتر ائی ہے، لیکن اس کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گئے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف خیبر پختون خواہ کے رہنما عالم شاہ، سابق ایم پی اے شاہ فیصل، نور آواز ایڈوکیٹ اور دیگر نے علی امین گنڈا پور کے خلاف جعلی مقدمات کے خلاق اور ان سے اظہار یکجیتی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پی ٹی ائی کی ریلی میں بلدیاتی نمائندوں۔مقامی رہنماوں اور کارکنوں کے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔ریلی کی قیادت پی ٹی ائی کے مرکزئی رہنما یوسف خان کے بھائی اور صوبائی رہنما عالم شاہ اور سابق ایم۔پی اے شاہ فیصل نے کی۔ریلی کے شرکاء نے حکومت کے خلاف اور عمران خان کے حق میں زبردست نعرے بازی کی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عالم شاہ، شاہ فیصل خان، نور آواز ایڈوکیٹ اور دیگر نے کہا کہ علی امین گنڈہ پور کے خلاف جعلی مقدمات درج کیے گئے ہیں اسی طرح ہمارے سینکڑوں کارکنوں کو بے گناہی کے باوجود گرفتار کیا گیا ہے ہمارے قائد عمران خان کے خالد ایک سو سے زائد نقدمات درج کیے گئے ہیں یہ سب فسطائیت کے عکاس اقدامات ہیں جن کی ہم پر زور مزمت کرتے ہیں، رہنماوں نے کہا کہ ناکام حکومت ہمیں جعلی مقدمات سے ڈرا دھمکا نہیں سکتی کیونکہ ہم ایک نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں اور ملک میں جمہوری نظام چاہتے ہیں۔پی ٹی ائی رہنماوں نے کہا کہ ہم متحد ہیں اور حکومت کی انتقامی کاروائیوں کا ثابت قدمی سے مقابلہ کریں گئے۔تاہم حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے۔رہنماوں نے کہا کہ جعلی مقدمات اور انسانی حقوقوں کی پامالی پر ہمارا احتجاج ملک کے کونے کونے میں جاری رہے گا