پشاور(مانند نیوز)گورنرخیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ کبل سوات سی ٹی ڈی تھانہ میں دھماکوں کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی. حقائق کو جانے بغیر اور وقت سے پہلے بیانات دینا اچھی روایت نہیں ہے. واقعہ کا منفی پروپیگنڈہ کرنیوالے ملک و قوم کیدشمن ہیں، ایسے افسوسناک واقعات پر اپنی سیاست چمکانا نہ صرف افسوسناک ہے بلکہ ملک و قوم کیخلاف سازش ہے، عوام ایسے سازشی عناصر کو بے نقاب کر کے انکے عزائم خاک میں ملا کر رکھ دیں گے، اپنے ایک تعزیتی بیان میں گورنر نے سی ٹی ڈی تھانہ میں دھماکوں میں قیمتی انسانی جانوں کی ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے. گورنر نے کہا ہے کہ امن وامان کے قیام میں پولیس سمیت دیگر سیکورٹی فورسز اور عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پوری قوم دھشت گردی کے خلاف جنگ اور امن و استحکام کیلئے سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے#

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے