لاہور(مانند نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک کی اہلیہ کی نماز جنازہ 27 اپریل کو ادا کی جائے گی۔رہنما تحریک انصاف پرویز خٹک کے 2 بچے ملک سے باہر ہیں، نماز جنازہ ان کی واپسی پر ادا کی جائیگی۔سابق وفاقی وزیر کے بیرون ملک رشتہ دار بدھ کو پاکستان پہنچیں گے، پرویز خٹک منگل کو لاہور اپنی رہائشگاہ موجود رہے، پرویز خٹک کی اہلیہ کی میت مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک کی اہلیہ کچھ عرصہ سے دل اور پھیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا تھیں۔یاد رہے کہ پیر کے روز رہنما پی ٹی آئی پرویز خٹک کی اہلیہ انتقال کر گئی تھی