پشاور(نمائندہ مانند)سوات واقعے پر سیاسی سکورنگ کرنا قابل افسوس ہے، شہداء کے لواحقین کو اکیلے نہیں چھوڑیں گے. نگران وزیر حامد شاہ .
کبل سوات میں شارٹ سرکٹ سے بارودی مواد پھٹنے کی وجہ سے ہونے والی جانی و مالی نقصان پر نگران صوبائی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ حامد شاہ نے شدید افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ کچھ عناصر کی جانب سے سانحے کو سیاسی سکورنگ کے لیے استعمال کرنے اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے کو شدید تشویشناک قرار دیا ہے.
منگل کو میڈیا ٹاک کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے نگران صوبائی وزیر پلاننگ اینڈڈیویلپمنٹ و پبلک ہیلتھ انجینئر نگ سید حامد شاہ نے کہا کہ سوات کبل سی ٹی ڈی واقعے پر کچھ لوگ سیاسی پوائنٹ سکورنگ کررہے ہیں اس وقت قوم کو اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا نام نہاد ملک دشمن عناصر سوات کبل سی ٹی ڈی واقعے کے بعد ملکی سلامتی کے اداروں اور فورسز کو ٹارگٹ بناکر ملکی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 70ہزار سیکورٹی فورسز پولیس اور عوام نے جانوں کی قربانیاں دیکرامن قائم کیا اداروں کے خلاف بیرونی سازش کے تحت بیان بازی قابل مذمت ہے سی ٹی ڈی کبل سوات کا واقعہ دہشتگردی کا نہیں بلکہ تھانے کے اندر بارودی مواد سے ہوا ہے صوبائی حکومت اور سیکورٹی ادارے واقعے کی جامع اور مکمل تحقیقات کررہی ہے واقعے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں کھڑے کئے جائینگے ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنی رہائش گاہ ممش خیل ہاؤس میں میڈیا کے نمائندوں کو خصوصی پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا.
اس موقع پر صدر پریس کلب محمد عالم خان،جنرل سیکرٹری عمردیاز خا ن، سمیت دیگر مشران بھی موجود تھے.
صوبائی وزیر سید حامد شاہ نے کہا کہ اس وقت خیبر پختونخوا میں امن وامان کی صورتحال تسلی بخش ہے بعض سیاسی قائدین صوبے میں امن وامان کے نام پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ کرکے اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دینگے صوبائی حکومت اس واقعے کی مکمل تحقیقات کررہی اس واقعے پرچند لوگ اداروں کو ٹارگٹ بناکر سازشوں میں مصروف ہے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے سوات واقعے کے حوالے سے آزادانہ شفاف تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے جسکی وزیر اعلیٰ اور گورنر براہرست نگرانی کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ جب ملک ہے تو ہم بھی ہے سبز ہلالی پرچم اور ملکی سلامتی اداروں کے خلاف سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائیگا کسی کو بھی اداروں فورسز اور پولیس کی قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دیا جائیگا کیونکہ ملک کیلئے فورسز پولیس اور عوام نے جانوں کے نذرانے پیش کرکے ملک میں امن وامان کو قائم کیا لیکن آج کچھ نام نہاد سیاسی عناصر سوات کے واقعے پر سیاست چمکا رہے ہیں جوکہ انتہائی آفسوناک امر ہے واقعے میں شہید ہونے اور زخمیوں کے غم میں صوبائی حکومت برابر کی شریک ہے جب تک واقعے کی مکمل تحقیقات نہیں کی جاتی اس حوالے سے واقعے پر بیان بازی کرنا قبل ازوقت ہے. انہوں نے کہا کہ کہ ہم سوات سمیت پاکستان میں کسی بھی جگہ ہونے والی دہشت گرد واقعے کی مذمت کرتے ہیں چاہے وہ بنوں میں ہو، کراچی میں ہو یا لکی مروت میں.
صوبائی وزیر حامد شاہ نے ڈپٹی کمشنر سوات، محکمہ صحت، ریسکیو اور دیگر متعلقہ حکام کی جانب سے بروقت خدمات کی فراہمی پر سلام پیش کیا.