بٹ خیلہ (مانند نیوز )پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر لعل محمد خان نے کہا ہے کہ حالات کا تقاضا ہے کہ سیاسی قیادت مل بیٹھ کر مذاکرات کے ذریعے بحران کا حل نکالے ایک ہی دن عام انتخابات کا انعقاد ملک وقوم کے مفاد میں ہے اس سلسلے میں سراج الحق کی کوششیں قابل ستا ئش ہیں اور اس کی مکمل حمایت کرتے ہیں اپنی رہائش گاہ لعل قلعہ تھا نہ ملاکنڈ میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہو ئے انھوں نے کہا کہ جوپارٹی اور سیاسی رہنما اس وقت غیر مشروط مذاکرات کیلئے تیار نہیں دراصل اسے ملک اور عوام کے مفادات میں کوئی دلچسپی نہیں اور یہی پارٹی اور رہنمابحران کے خاتمے میں اصل رکاوٹ ہے انھوں نے کہا کہ نوے دن میں الیکشن کی رٹ لگانے والوں کو آنکھیں کھول کر جائزہ لینا چا ہئے کہ چودہ مئی تک اخراجات کیلئے اربوں روپے کا بندوبست بیلٹ پیپرز کی چھپائی عملے کی ٹریننگ و تعینات وغیرہ ممکن ہے یا نوے دن میں الیکشن صرف پنجاب میں ہی ضروری یا خیبر پختونخواکے بارے میں کیوں خاموشی ہے انھوں نے کہا کہ ملک کے سب سے بڑے صوبے میں پہلے الیکشن کروانے سے بحران مذید سنگین صورت حال اختیار کرے گا اسلئے اتفاق رائے سے ایک ہی دن ستمبر اکتوبر میں انتخابات کا انعقاد ممکن بنایاجا سکتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے