سخاکوٹ(مانند نیوز) محکمہ تعلیم ملاکنڈآفس کے عملہ کے کردار کشی کی مذمت۔محکمہ تعلیم ملاکنڈ کا پورا عملہ اساتذہ کرام کے کام بغیر کسی رشوت،ایمانداراور دلجمعی کسیاتھ کر رہے ہیں۔بعض افراد ذاتی مفاد کیلئے محکمہ تعلیم ملاکنڈ کے عملہ کی کردار کشی کر رہے ہیں جو کہ قابل افسوس ہے۔ان خیالات کااظہار سخاکوٹ کے چیئرمین کونسلر اتحاد کے صدر علی رحمان، جنرل سیکرٹری حاجی سعید اللہ، قاری سجاد علی حقانی اور ساجد حسین مشوانی نے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کیا ہیں۔انہوں نے کہا کہ پبلک فورم میں بغیر کسی ثبوت کے کسی محکمہ کے افسران بالا پر کرپشن کے الزامات لگانا مناسب نہیں۔ الزامات لگانے سے پہلے تحقیق ہونا چاہیے کہ جس کے خلاف شکایت کی جارہی ہے آیا وہ حقیقت پر مبنی ہے کہ یا صرف الزام تراشی ہے۔انہوں نے کہا کہ درگئی اور سخاکوٹ کے سکولوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے جب بھی محکمہ تعلیم ملاکنڈ کے حکام بالا سے رابطہ ہوا تو انہوں نے بغیر کسی رشوت اور سفارش کے ترجیحی بنیادوں پر وہ مسائل حل کئے ہیں اور عوام کو کسی قسم کے شکایت کا موقع فراہم نہیں کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم ملاکنڈ کاپورا عملہ نہایت ایمانداری اور دلجمعی کے ساتھ اپنے کام میں مصروف ہے اور پبلک فورم میں انکی کردار کشی قابل مذمت ہیں