پشاور (مانند نیوز)چمکنی پولیس سٹیشن کی حدود میں نامعلوم افراد نے چھریو ں کے وار کر کے اما م مسجد کو قتل سمیت دو افراد کی قتل شدہ نعشیں بر آمد ہو ئی۔پولیس نے نعشو ں کو تحو یل میں لیکر پو سٹمار ٹم مر دہ خانہ منتقل کر دیئے۔ واقعا ت کے مطابق گزشتہ روز مد عی فیض اللہ ولد نذیر اللہ عمر 32سال سکنہ مو سئی زئی غریب آ باد نے رپو رٹ درج کرا تے ہو ئے پولیس کو بتایا کہ اسکا بھا ئی محمد سجا د ولد نذیر اللہ عمر 32سال جو چو اگجر کے علا قے میں مد رسہ اور مسجد کا اما م ہے اسکو نامعلوم افراد نے مد رسہ کے اندر چھریو ں کے وار کر کے شدید ذخمی ہو کر دیا جسے تشویشنا ک حالت میں لیڈ ی ریڈ نگ ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گیا جبکہ ملزما ن جائیو قو عہ سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے نعش کو تحو یل میں لیکر پو سٹمار ٹم کیلئے خیبر میڈیکل کا لج پہنچا دیا اور شواہد اکھٹے کر کے تحقیقا ت کا دا ئر ہ وسیع کر دیا گیا ہے۔ دریں ا ثناء چمکنی پولیس کو اطلاع ملی کہ شیخ بابا ولی کیسا تھ جو اں سالہ لڑکے کی قتل شدہ نعش پڑی ہے جس پر پولیس کی نفری جائے وقو عہ پر پہنچ کر نعش کو تحو یل میں لیکر پو سٹما رٹم کیلئے خیبر میڈیکل کا لج پہنچا دیا پولیس کے مطا بق مقتول کی تاحال شناخت نہ ہو سکی جسے نامعلوم سفا ک قا تلو ں نے بید ر دی سے فائر نگ کر کے قتل کر دیا گیا ہے اور نعش کو پھینک کر فرار ہو گئے ہیں پولیس نے دونو ں واقعا ت کے رپو رٹ درج کر کے تحقیقا ت شرو ع کر دی ہے۔