بریکوٹ ( مانند نیوز)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی نے ضلع سوات کے تحصیل بریکوٹ کا مختصر دور ہ کیا دورے کے دوران اے این پی تحصیل بریکوٹ کے سابق صدر ناصر خان انقلابی کے وفات پر فاتحہ خوانی کی اور قبر پر پھول بھی چڑھائے اور ان کی پارٹی کے لئے خدمات اور ان کی سیاسی جدوجہد پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر پارٹی کے دیگر ضلعی عہدیداران جن میں ضلع صدر ایوب خان اشاڑء سابق ممبر صوبائی اسمبلی امیدوار پی کے پانچ شیر شاہ خان سابق صوبائی وزیر واجد علی خان، خواجہ خان، عاصم اللہ خان، اکرام خان، نواب عالم خان، خواجہ محمد خان، تحصیل بریکوٹ کے صدر فضل اکبر خان اور دیگر قائدین شامل تھے۔انہوں نے کہاکہ نا صر خان نے اپنی پوری زندگی بہترین اصولوں پر گذری ہے اور ان کی پارٹی کے لئے جو خدمات تھے وہ ہمیشہ کے لئے یادرکھی جائے گی۔پارٹی کارکن پارٹی کے قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں۔بعد میں امیر حیدر خان ہوتی نے ان کے قبر پر پھول چڑھائے اور ان کی مغفرت کے لئے دعا کی۔