اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)وزیر اعظم میاں محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ عالمی منڈیوں میں اتار چڑھا ئونے محنت کش طبقے کی معاشی معاشی مشکلات میں شدید اضافہ کیا ہے۔ اجناس کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے وہ معاشی طور پر شدید دبائو میں ہیں۔ ان خیالات کااظہار وزیر اعظم شہبازشریف نے سوموار کے روز محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر ٹوئٹرپر جاری اپنے بیان میں کیا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ترقی کی وہ عمارت جو محنت کی بنیاد پر کھڑی ہے اگر اس کی تعمیر کرنے والوں کو ترقی کے ثمرات سے محروم رکھا گیا تو یہ عمارت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گی۔ مزدوروں کے حقوق کو پورا کرنا اور ان کو معاشی ترقی میں حصہ دار بنانا میرے خیال میں عالمی معیشت کے لیے ایک بنیادی چیلنج ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے