اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مزدوروں کے عالمی دن پر مزدوروں اور محنت کشوں کواین آئی آر سی کے ارکان کی تقرری کا تحفہ دے دیا۔حکومت نے قومی صنعتی تعلقات کمیشن کے 8 ارکان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔وزارت اطلاعات نے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔8 شخصیات کو این آئی آر سی کے ارکان کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ریٹائرڈ سول سرونٹ سید نور الحسنین کو این آئی آر سی کا رکن مقرر کردیا گیا۔ریٹائرڈ جج عبدالقیوم، سہیل اکرم، زبیر خان اور شبیر اعوان بھی رکن مقرر کیے گئے۔وکلا سراج الاسلام، عبدالغنی اور منور حسین طوری کو بھی این آئی آر سی کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔کابینہ نے وزارت اطلاعات کی سمری پر ان خالی عہدوں پر تقرریوں کی منظوری دی تھی۔این آئی آر سی کے یہ عہدے 9 ماہ سے خالی تھے، یہ کمیشن محنت کشوں کی انجمنوں کی بھی رجسٹریشن کرتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے