اسلام آباد(مانند نیوز) مشیروزیراعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئرامیرمقام سے انکے رہائشگاہ اسلام آباد میں سابقہ گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کے فرزند اور سینئر لیگی رہنما فرحان ظفر جھگڑا کی تفصیلی ملاقات۔صوبائ صدر ن لیگ خیبرپختونخوا انجینئرامیرمقام پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے فرحان ظفر جھگڑا کا کہنا تھا کہ ہرقسم کی غلط فہمیوں کو دور کرنے اور پارٹی کو مظبوط کرنے کیلئے ملکر آگے بڑھنا وقت کی اشد ضرورت ہے۔ مشیروزیراعظم انجینئرامیرمقام نے فرحان ظفر جھگڑا کا انکے رہائشگاہ آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اقبال ظفر جھگڑا نہ صرف سینئیر لیگی رہنما ہے بلکہ ہمارے بڑے ہیں اور ہمارے لئے قابل احترام ہے، ہمیشہ انکے ساتھ بھائیوں جیسا تعلق رہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پارٹی میں سب کو ساتھ لیکر چلنے پر یقین رکھتے ہیں۔مشیروزیراعظم انجینئرامیرمقام کا مزید کہنا تھا کہ قائد محمد نوازشریف اور صدر شبازشریف کی قیادت میں پارٹی متحد ہے اور ہمہ وقت ملکی خدمت کیلئے کوشاں ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے