نیلم(مانند نیوز ڈیسک)وادی نیلم میں سیاحوں سے بھری جیپ جیپ دریائے نیلم میں گرنے سے دو سیاح جاں بحق پانچ شدید زخمی ہوگئے سات لاپتہ ہیں۔وادی نیلم کے علاقے پھلاوئی میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب سیاحوں سے بھری ایک جیپ دریائے نیلم میں جا گری۔ حادثے کا شکار ہونے والے 14 میں سے پانچ افراد کو زندہ نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے زخمیوں اور لاپتہ افراد میں 12 کاتعلق لاہور سے ہے۔ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) کے ضلعی انچارج اختر ایوب کے مطابق دریا میں پانی کا بہا کافی تیز ہے اور گاڑی کے کہیں کوئی آثار نظر نہیں آ رہے۔ انہوں نے مزید بتایا: گاڑی اتنی بلندی سے گری ہے کہ اس کے کچھ حصے دریا کی دوسری جانب بکھرے ہوئے ہیں۔سیاحوں کا تعلق لاہور کے ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے، جو وادی نیلم کے علاقے تا بٹ کی سیر کے بعد واپس کیل کی طرف سفر کر رہے تھے کہ پھلاوئی کے قریب خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے سینکڑوں فٹ نیچے دریائے نیلم میں جا گری۔حادثے کے مقام پر گاڑی کے کچھ ٹکڑے بکھرے پڑے ہیں جبکہ اس کا بڑا حصہ دریا میں ڈوب چکا ہے۔زخمیوں میں حسین ولد شیراز احمد,محمد ضمیر شیخ ولد شیخ صفدر شدید زخمی,معین احمد ولد جاوید اقبال زخمی لاہور,ابراھیم ولد عبدالمجید ڈرائیور شنڈاس نیلم رفیق ولد ندیم کنڈیکٹر شنڈاس نیلم زخمی ہیں جبکہ لاپتہ ہونے والوں میںعمیر ولد صفدر شیخ،شاہنواز ولد شیخ مقصود،اظیر ولد اشرف،بلال ولد محمد مقبول,غلام میران ولد جاوید اقبال،زیشان،ولید،رفیق،,رحیم سا کنہ لاہور شامل ہیں۔ ذخمیوں کو مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کیا ایمبولنس کی سہولت نہ ہونے سے لوڈر جیپوں پر کیل منتقل کیا گیا۔حادثہ روڈ کی خرابی کے باعث پیش آیا۔ڈپٹی کمشنر نیلم سردار طاہر محمود کے مطابق تمام زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کیل میں ابتدائی طبی امداد کے بعد سی ایم ایچ مظفرآباد ریفر کر دیا گیا، جن میں سے تین کی حالت تشویش ناک ہے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا: واٹر ریسکیو کی پروفیشنل ٹیم بھی حادثے کی جگہ پہنچ گئی ہے اور فوج، انتظامیہ پولیس اور سینکڑوں کی تعداد میں مقامی رضاکار امدادی کارروائیوں میں شریک ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ حادثے والی جگہ پر پانی گہرا اور بہا بہت تیز ہے، اس لیے امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ حادثہ ساڑھے آٹھ بجے کے قریب پیش آیا مگر اس علاقے میں ٹیلی فون سروس معطل ہونے کی وجہ سے حادثے کی بروقت اطلاع نہیں ملی اور امدادی کارروائیاں تاخیر سے شروع ہونے کی وجہ سے نقصان زیادہ ہوا۔ندیم منہاس نے بتایا کہ ٹیلی فون سروس معطل ہونے کی وجہ سے حادثے کے اڑھائی گھنٹے بعد مساجد میں اعلان کے ذریعے مقامی لوگوں کو اطلاع دی گئی اور وہ حادثے کے مقام پر پہنچے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے