لاہور(مانند نیوز ڈیسک) سابق وزیراعلی پنجاب پرویزالہٰی نے ذاتی تشہیر کے لیے 2 ارب 33 کروڑ 14لاکھ روپوں کے اشتہار چلوائے۔ دستاویزات کے مطابق پنجاب سوشل ویلفیئرپروٹیکشن نے 300 اور محکمہ ایکسائزنے200 ملین کے اشتہارات دئیے۔ریسکیو 1122 نے 200اور بورڈآف ریونیونے بھی 200 ملین کے فنڈز دیئے،محکمہ ٹرانسپورٹ نے 32.7ملین کے اشتہارات دیے۔ صوبائی محکمہ قدرتی آفات اور اسپشلائزدہیلتھ کئیر نے ایک سو پچاس، 150ملین کے فنڈز دیے،پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ نے بھی150ملین کے فنڈز دئیے،محکمہ ماحولیات نے 2سو، انفارمیشن اینڈکلچر نے 100 ملین کے اشتہاردیے۔ اس کے علاوہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اورلائیواسٹاک اینڈڈیری نے سو100ملین کے اشتہار دیے۔ ہائرایجوکیشن نے بھی 100ملین کی اشتہارات دیے،زرائع کا دعوی ہے کہ محکمہ خزانہ پنجاب نے تجویزکیے گئے،فنڈزمن وعن جاری کیے۔ محکمہ خزانہ پنجاب کی طرف سے تمام جاری شدہ فنڈز اشتہارات پر لگائے گئے،جبکہ نیب کی جانب سے پرویزالہی دورمیں دیئے گئے اشتہارات پرتحقیقات جاری ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے