شانگلہ(مانند نیوز) ترجمان تحریک انصاف و سابق صوبائی وزیر و شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ عوام حقیقی آزادی کے حصول اور غلامی کے خلاف اس حقیقی آزادی جدوجہد میں عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، شانگلہ میں تحریک انصاف سب سے مضبوط اور مقبول جماعت بنے جارہا ہے انشاء اللہ اس بار عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف شانگلہ میں کلین سویپ کرکے قومی اسمبلی سمیت دونوں صوبائی اسمبلی کے سیٹوں پر کامیابی حاصل کریگی۔انھوں نے ان خیالات کا اظہاردورہ یونین کونسل کوزکانا اورمختلف علاقوں میں شمولیتی تقریبات میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔شمولیتی تقریب میں مسلم لیگ ن کوزکانا کے مقامی رہنماء ولی محمد اور بختی رحمٰن نے خاندان اور ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن سے ناطہ توڑکر تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی۔ مسلم لیگ ن کے دیرینہ ورکرز کوزکانا اچئی خانی روم، محمد روم، محمد حسین، اکبر حسین، شاہ حسین سردار حسین، سمیع اللہ اور حمید اللہ نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن کو خیر آباد کہتے ہوئے عمران خان کے لشکر پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے-یوسی کوزکانا شکرہ سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے اہم سیاسی خاندانوں نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی جسمیں محمد اقبال، عزیر الرحمن، عاقل، اقبال اور داؤد شامل ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء و سابق صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی،تحصیل چیئرمین و کوآرڈینیٹر تحریک انصاف وقاراحمدخان،سینئر نائب صدر حبیب طوفان اور پی ٹی آئی کے مقامی قیادت نے تحریک انصاف میں نئے شامل ہونے والوں کو پارٹی ٹوپیاں پہنا کرپارٹی میں شمولیت پر ان کو خوش آمدید کہااور تحریک انصاف میں تمام نئے شامل ہونے والوں کو یقین دلایا کہ انشاء اللہ آپ لوگ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت پر خوش ہوں گے، تحریک انصاف کارکنان کی پارٹی ہے یہاں عمران خان کے وژن کے مطابق کارکنان کو عزت و احترام مل رہا ہیں۔ شانگلہ میں آئے روز مختلف پارٹیوں کے درجنوں لوگ پی ٹی آئی میں شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ شانگلہ عوام حقیقی آزادی کے حصول اور غلامی کے خلاف اس حقیقی آزادی جدوجہد میں عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، شانگلہ میں تحریک انصاف سب سے مضبوط اور مقبول جماعت بنے جارہا ہے اور انشاء اللہ اس بار عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف شانگلہ میں کلین سویپ کرکے قومی اسمبلی سمیت دونوں صوبائی اسمبلی کے سیٹوں پر کامیابی حاصل کریگی۔ شانگلہ میں جس طرح مختلف پارٹیوں سے دھڑا دھڑ لوگ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں تو اندازے کے مطابق آئندہ انتخابات میں مخالف پارٹیوں کے بہت کم دیکھنے کو ملینگے۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے