بریکوٹ(ریاض احمدسے)عموماً ضلع سوات اور خصوصاً تحصیل بریکوٹ کی سرزمین جی ون لہسن کی پیداوار کے لئے بہترین علاقہ ہے۔امسال جی ون لہسن کی پیداوار میں ماضی کی بدولت پیداوار میں بہت اضافہ ہواہے۔اگر حکومت نے جی ون لہسن کو برآمدگی میں ساتھ دیا تو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے معیشت میں اہم کردار ادا کرسکتاہے۔ان خیالات کا اظہار سوات شموزئی تھری سٹار فارم نارک جی ون لہسن کے بارے میں منعقد سیمینار سے مالک بہلول خان،مامون رشید،محمد اسرار کے علاوہ دیگر مقررین نے کیا۔انہوں نے کہاکہ بہت کم مدت میں جی ون لہسن نے بہت ترقی حاصل کی ہے کیونکہ سوات کی زرعی زمین اس کے لئے قدرتی طور پر ٹھیک ہے اور ماحول کے مطابق جی ون لہسن کے لئے موزوں ہے اس پر سپرے وغیر ہ کے اخرجات نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں جبکہ جی ون لہسن قیمتی ہونے کی وجہ سے اس پر سیکورٹی اخراجات کے ساتھ مہنگا تخم،زمین اجارہ کے علاوہ دیگر اخراجا ت شامل ہیں۔اس موقع پر انہوں نے صوبائی محکمہ زراعت سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے ابھی تک اس بارے میں کوئی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائیں اور نہ ابھی تک انہوں نے کوئی رابطہ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر حکومت سے جی ون لہسن کے متعلق ہمارے ساتھ دیا تو جی ون لہسن پاکستان کی معیشت میں اہم کردار اد ا کرسکتاہے۔