بریکوٹ(مانند نیوز)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سوات کے چیرمین سید نبی شاہ نے میٹرک کے امتحانات کے دوران بریکوٹ کے مختلف سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کا دورہ کیا۔دورے کے دورا ن انہوں نے مختلف ہالوں کا معائنہ کیا اور معائنے کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے والے سرکاری و پرائیویٹ اداروں کی تعریف کی اور نقل کے رجحان کو مکمل خاتمے کے لئے اساتذہ کرام کو سخت ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر ان کے ہمراہ کنٹرول امتحانات محمد اسحاق خان بھی تھے۔منگل کے روز بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سوات کے چیرمین سید نبی شاہ نے بریکوٹ کے مختلف سرکاری و پر ائیویٹ تعلیمی اداروں کے امتحانی ہالوں کا اچانک دورہ کیا۔سب سے پہلے انہوں نے سوات ایجوکیشن اکیڈمی بریکوٹ،سپرنگ فیلڈ سکول کے علاوہ گورنمنٹ ہائرسیکنڈری بریکوٹ کے علاوہ دیگر سکولوں کا بھی معائنہ کیا۔معائنے کے دوران انہوں نے مذکورہ سکولوں کی بہترین نظم وضبط،صفائی اور اساتذہ کرام کے بہترین انتظامات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہاں کے تعلیمی ادارے دیگر اضلاع کے لئے بہترین نمونے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حالیہ امتحانات میں بورڈ نے اساتذہ کرام کی ڈیوٹیوں میں بہت احتیاط سے کام لیا ہے۔