نیویارک (مانند نیوز ڈیسک)اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ دنیا کے ہر کونے میں آزادی صحافت حملے کی زد میں ہے۔نیویارک میں آزادی صحافت کے عالمی دن کی تقریب سے اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو نشانہ بنانے اور غلط معلومات پھیلانے کی مذمت کرتے ہیں، ہماری تمام آزادی کا انحصار پریس کی آزادی پر ہے۔ انتونیو گوتریس نے کہا کہ آزادی صحافت جمہوریت اور انصاف کی بنیاد اور انسانی حقوق کی جان ہے، دنیا میں آج سچ کو جھوٹ اور نفرت انگیزی سے خطرہ ہے۔انہوںنے کہا کہ جھوٹ اور نفرت کا پھیلائو حقیقت اور فسانے کے درمیان لکیر کو دھندلا کر دیتا ہے، سائنس اور سازش کے فرق کو مٹا دیتا ہے۔اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ آج دنیا کے ہر کونے میں پریس فریڈم پر حملہ ہو رہا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے