اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)سپیکر قومی اسمبلی نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی خصوصی کمیٹی قائم کردی۔سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے قائم کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کی سربراہی محمد اسلم بھوتانی کو دی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں شاہدہ اختر علی، محمد ابوبکر، برجیس طاہر، شیخ روحیل اصغر، سید حسین طارق، ناز بلوچ ، وجیہا قمر،ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ اور خالد حسین مگسی شامل ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کسی بھی تحقیقاتی ادارے کی مدد لے سکے گی اور اپنی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کرے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کی مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر ابوزر چدھڑ سے ٹکٹ کے معاملے پر بات کررہے تھے جب کہ ثاقب نثار نے بھی آڈیو میں بیٹے کی آواز کی تصدیق کی تھی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے