ریاض(مانند نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں بس ڈرائیوروں کے لیے نئے قوانین کا اعلان کردیا گیا،جن میں زیادہ سے زیادہ ڈرائیونگ کے اوقات فی دن 9 گھنٹے مقرر کیے گئے ہیں۔ گلف نیوزکے مطابق سعودی عرب نے سڑکوں کی حفاظت کو بڑھانے کے لیے حکام کی کوششوں کے حصے کے طور پر ایک سرکاری فیصلے پر عمل درآمد شروع کردیا ہے جس میں مملکت میں بس ڈرائیوروں کے کام اور آرام کرنے کے اوقات بتائے گئے ہیں۔ سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی (TGA) کی طرف سے جاری کردہ فیصلہ میں روزانہ زیادہ سے زیادہ ڈرائیونگ کے اوقات 9گھنٹے مقرر کیے گئے ہیں،جنہیں ہفتے میں 2بار مزید ایک گھنٹے تک بڑھایا جا سکتا ہے،ایسے ڈرائیوروں کے لیے ہفتہ وار کام کے اوقات زیادہ سے زیادہ 56گھنٹے مقرر کیے گئے ہیں اور 14دنوں میں کام کے کل اجازت شدہ اوقات 90گھنٹے سے زیادہ نہیں ہونے چاہئیں۔ نافذ کردہ نئے قوانین میں کہا گیا ہیکہ کام کے دوران آرام کا وقت 45منٹ فی 4.5 ڈرائیونگ گھنٹیاور11گھنٹے فی 23گھنٹے مقررکیا گیا ہے جبکہ ہفتہ وارآرام کا وقت زیادہ سے زیادہ 6کام کے دنوں کے لیے نان اسٹاپ 45گھنٹے پر رکھا گیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے