کرک (مانند نیوز) 3 مئی 2023 خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کے شعبہ کمیونیکیشن اینڈمیڈیا سٹڈیز نے عالمی یوم صحافت 2023 کے موقع پر بدھ کو ایک تقریب منعقد کی ـ یہ دن اقوام متحدہ اور یونیسکو کی قراردادوں کے مطابق عالمی سطح پر منایا جاتا ہےاور دنیا اس دن صحافیوں اور صحافتی اداروں کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جو عوام کو ضروری معلومات فراہم کرنے میں اپنی جانیں خطرے میں ڈالنے سے گریز نہیں کرتے ۔ تقریب میں خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کے شعبہ کمیونیکیشن اینڈمیڈیا سٹڈیز اور یونیورسٹی کے دیگر شعبہ جات کے طلباء و طالبات نے شرکت کی۔تتقریب سے خطاب کرتے ہوئے شعبہ کمیونیکیشن اینڈ میڈیا اسٹڈیز کے لیکچرر عبدالرؤف خٹک نے کہا کہ میڈیا پروفیشنلز، سرکاری محکموں اور عام لوگوں تک معلومات کے آزادانہ رسائی کو یقینی بنانے میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے وجود میں آنے کے بعد سے پریس اور حکومتی تعلقات کا موازنہ پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملکی قانون کی پاسداری میڈیا والوں کو غیر ضروری قانونی چارہ جوئی سے بچا سکتی ہے۔تقریب سے اپنے خطاب میں شعبہ کمیونیکیشن اینڈ میڈیا اسٹڈیز کے اسسٹنٹ پروفیسر وجاہت کریم نے ملک میں آزادی صحافت کی صورتحال کا تنقیدی تجزیہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آئین پاکستان، یونیسکو اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق عوام کو ضروری معلومات فراہم کرنے کے لیے مزید کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے تمام محکموں اور میڈیا کے پیشہ ور افراد اور سول سوسائٹی سے کہا کہ وہ آگے آئیں اور اہم معلومات تک رسائی کی ضمانت دیں۔ڈیپارٹمنٹ کے آٹھویں سمسٹر کے ایک طالب علم ضیا خٹک نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا کہ پاکستان میں میڈیا کے کچھ پیشہ ور افراد بعض سیاسی جماعتوں کے ساتھ وابستگی رکھ رہے ہیں جس سے آزادی صحافت پر اثر پڑ رہا ہے اور جمہوری اقدار متاثر ہورہے ہیں۔۔تقریب کے اختتام پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ہیڈ ڈیپارٹمنٹ آف کمیونیکیشن اینڈ میڈیا سٹڈیز ڈاکٹر محمد انور نے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی لازمی ہونی چاہیئے لیکن یہ عالمی اقوام بالخصوص ترقی پذیر ممالک کے مذہبی اور سیاسی حقوق کی قیمت پر نہیں ہو نی چاہئیے۔ ڈاکٹر انور نے کہا کہ معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور کسی کو بھی اس حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے لیے خود کو تیار رکھنے کے لیے ہر فرد کے لیے میڈیا لٹریسی لازمی ہو گئی ہے۔ انہوں نے فیکلٹی آف کمیونیکیشن اینڈ میڈیا اسٹڈیز کو ایسے اہم دن پر تقریب کے انعقاد پر سراہا۔اس موقع پر کمیونیکیشن اینڈ میڈیا اسٹڈیز ڈیپارٹمنٹ کی دیگر فیکلٹی بصر علی، محمد انور خان محسود اور عبداللہ خان نے بھی موجود تھے۔۔ بعد ازاں مقررین نے آزادی صحافت کے عالمی دن کے حوالے سے حاضرین کے سوالات کے جوابات دیئے۔