ہنگو(مانند نیوز ) تھانہ کریز اورکزئی پولیس کی منشیات سمگلنگ کے خلاف بڑی کاروائی، منشیات سمگل کرنے کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی گئی۔خصوصی کاروائی کے دوران 82 کلو 500 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔ نوجوان نسل کو منشیات جیسے لعنت سے بچانا ہمارا اولین ہدف ہے۔منشیات فروشوں اور اسمگل کرنے والوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کرکے انہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑاکرینگے۔ انشاءاللہ بہت جلد ضلع اورکزئی کو منشیات سے پاک ڈرگ فری ضلع بنایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق اورکزئی پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ پک اپ گاڑی نمبر BD 3148 کے ذریعے بڑی تعداد میں چرس سمگل کیا جا رہا ہے۔ اطلاع کو مصدقہ جان کر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی نذیر احمد خان تنولی نے ایس ڈی پی لوئر اورکزئی دیسوار علی اور ایس ایچ او کریز حسن جان کو ملزمان کی گرفتاری کے احکامات صادر کئے۔ڈی پی او اورکزئی کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ کریز حسن جان، ایڈیشنل ایس ایچ او حاجت حسن بمعہ پارٹی پولیس نے تھانہ کریز کے حدود غوزدرہ روڈ پر ناکہ بندی کرکے پک اپ گاڑی کو آتا ہوا کھڑا کرکے تلاشی لینے اور ملزم کی نشاندہی پر پک اپ کے خفیہ خانوں سے 82 کلو 500 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔چرس قبضہ پولیس میں کرکے منشیات فروش صدام خان ولد تور خان سکنہ ضلع خیبر کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کرکے حوالات کیا گیا جبکہ پک اپ گاڑی کو بطور وجہ ثبوت قبضہ پولیس کیا گیا۔ڈی پی او اورکزئی نذیر احمد خان تنولی نے پولیس ٹیم کو کامیاب کارروائی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کے خلاف بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران اور جوانوں کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا جائے گا۔ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس آفسران اور جوانوں کی اسی طرح حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے