ھنگو(مانند نیوز )ہنگو دوابہ پولیس نےسماج دشمن عناصرکےخلاف بڑے پیمانےپرکریک ڈاون کےدوران مجرم اشتہاری اور 3منشیات فروش ملزمان کوگرفتارکرلیا جبکہ علاقہ کربوغہ شریف می قتل کی وردات میں ملوث ملزم کو بھی 23گھنٹوں کےاندرحراست میں لےلیاگیا۔کریک ڈاون کےدوران زیرحراست ملزمان کےقبضےسےاسلحہ و منشیات بھی برامدکرلی گئی ہے۔تفصیلات کےمطابق ضلعی پولیس سربراہ ھنگو اصف بہادر کی خصوصی ہدایات پر ہنگوضلع بھرمیں جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصرکےخلاف پولیس کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے اورتمام تھانوں کی حدودمیں سماج دشمن عناصر ،مجرم اشتہاریوں اورمنشیات فروشوں کےخلاف بڑے پیمانےپرکاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہے۔ضلع بھرمیں جرائم پیشہ عناصرکےخلاف بڑے پیمانے پرجاری کریک ڈاون کےتسلسل میں’دوابہ پولیس نےایس ایچ او مجاہدحسین کی قیادت میں دوابہ کےمختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افرادکےخلاف کریک ڈاون کےدوران مجرم اشتہاری اور3منشیات فروشلزمان کوگرفتارکرلیاہے۔جنکےقبضے سےمجموعی طورپر4220گرام چرس 1ریپیٹر،1پستول برامدکرقبضےمیں لےلی ہے۔جبکہ کربوغہ شریف میں قتل کی وردات میں ملوث ملزم گلاب جان ولدثواب جان کو بھی 24گھنٹوں کےاندر اندر ٹریس کرکے حراست میں لےلیاگیاہےپولیس نےسرچ اپریشن کےدوران گرفتارملزمان کو تھانہ دوابہ منتقل کرکے ان کےخلاف مقدمات کرلئے ہیں۔