پبی (مانند نیوز )تھانہ اکوڑہ پولیس کی بین الاضلاعی سولر پینل چور گروہ کیخلاف کامیاب کاروائی۔03 رْکنی گروہ گرفتار۔09 لاکھ کا مالمسروقہ اور واردات میں استعمال ہونے والی سوزوکی برآمد کیا 28-04-2023 کومسمی شاہ فیصل ساکن میشک نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہاکہ اْس نے بادر شہید اکوڑہ خٹک کے قریب اپنے کھیتوں میں آبپاشی کیلئے ٹیوب ویل میں سولر سسٹم لگوایا تھا۔رات کو نامعلوم چور 20 عدد سولر شیشے 390/390 وولٹ چوری کرکے لے گئے ہیں۔جن کی مالیت مالیت تقریباً 09 لاکھ بنتی ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ناصر محمود نے چوری کے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے عجب خان ایس ڈی پی او اکوڑہ کی سربراہی میں سلیم خان ایس ایچ او اکوڑہ پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر ملزم/ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔سلیم خان نے فوری طور پر موقع سے شواہد اکھٹے کرکر تفتیش کا آغاز کر دیا۔تفتیشی ٹیم نے موجود شواہد کو صیح طرح بروئیکار لاکر ملزمان تک رسائی حاصل کی۔ملزمان سرتاج ولد لال فروش ساکن چارسدہ،پرویز ولد گل رحمن ساکن صوابی اور نذیر ولد عبداللہ ساکن مصری بانڈہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے سب اْگل دیا۔ملزمان کی نشاندہی پر مالمسروقہ اور واردات میں استعمال ہونے والی سوزوکی برآمد کر لی۔ملزمان سے مزید تفتش جاری ہےza

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے