پشاور(مانند نیوز)ڈی جی انفارمیشن کی غیر اصولی تقرری کے خلاف خیبرپختونخوا ڈائریکٹوریٹ جنرل انفارمیشن ملازمین اور صحافیوں کا احتجاجی کیمپ تیسرے روز میں داخل ہوگیا. کابینہ ارکان سے پبلک ریلیشنز آفیسرز واپس بلا لیے گئے، ریجنل انفارمیشن آفیسرز نے خدمات کی فراہمی معطل کر دی. اخبارات میں سرکاری امور کی اشتہارات کی ترسیل بھی بند ہوگئی. احتجاج کو صحافیوں کی تمام تنظیموں، پریس کلبز سمیت دیگر محکمہ جات کی تنظیموں کی بھرپور حمایت حاصل رہی. تفصیلات کے مطابق، ڈی جی انفارمیشن خیبرپختونخوا کی غیر اصولی تقرری کے خلاف بدھ کے روز انفارمیشن ملازمین، صحافی برادری، کلرک ایسوسی ایشن، اساتذہ و دیگر متعلقہ تنظیموں نے بھرپور احتجاج کا مظاہرہ کیا. جس میں پشاور پریس کلب، ڈیرہ اسماعیل خان پریس کلب، خیبرپختونخوا یونین آف جرنلسٹس، خیبر یونین آف جرنلسٹس، سینئیر صحافیوں، پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن، عالمی متحدہ علماء مشائخ کے سربراہ مولانا شعیب، پاکستان وٹنری میڈیکل ایسوسی ایشن سمیت دیگر اہم حکام نے شرکت کی. انفارمیشن ڈائریکٹوریٹ ملازمین کے احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے انفارمیشن آفیسرز ایسوسی ایشن کے صدر عطاء اللہ خان نے کہا کہ پبلک ریلیشنز، پرنٹ میڈیا، الیکٹرانک میڈیا، اشتہارات اور دیگر خدمات کی فراہمی معطل ہے. امپورٹڈ ڈی جی کی تعیناتی کے خلاف ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن کے ملازمین کا صوبہ بھر میں احتجاج جاری رہے گا. انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ ڈی جی کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے. ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن کے سینیئر ترین ڈی جی کی تعیناتی تک احتجاج جاری رہے گا. عطاء اللہ خان نے صحافی برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مطالبے کے حصول تک صحافیوں اور ڈائریکٹوریٹ ملازمین کا احتجاج جاری رہے گا. آج سے تمام انفارمیشن ریجنل آفسز نے خدمات کی فراہمی معطل کر دی گئی ہیں. صدر پشاور پریس ارشد عزیز ملک انفارمیشن ڈائریکٹوریٹ ملازمین کا احتجاج ہمارا احتجاج ہے. حکومت ہوش کے ناخن لیں، فیصلہ واپس نہ لیا تو احتجاج سڑکوں پر لا رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت حالیہ ڈی جی کی اعلامیہ واپس لے کر ڈائریکٹوریٹ سے تقرری کریں جو ایک اصولی موقف ہے. صدر خیبرپختونخوا یونین آف جرنلسٹس شمس مہمند نے احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی انفارمیشن کی تقرری غیر اصولی ہے، واپس لی جائے. صحافی برادری کا موقف ہے کہ ڈی جی انفارمیشن کی تقرری ڈائریکٹوریٹ سے کی جائے. انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت جلد از جلد حالیہ ڈی جی انفارمیشن نوٹیفیکیشن واپس لیں. بدقسمتی سے آج عالمی یوم آزادی صحافت پر بھی احتجاج پر ہیں. پشاور پریس کلب کے سینئیر صحافی شمیم شاہد نے کہا کہ صحافیوں کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ کسی صورت ڈی جی انفارمیشن پر غیر متعلقہ شخص کی تقرری منظور نہیں. ہم چاہتے ہیں کہ ڈی جی انفارمیشن کی تقرری انفارمیشن ڈائریکٹوریٹ سے ہو. انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام صحافی برادری ڈی جی انفارمیشن کی تقرری کے حوالے سے ایک پیج پر ہیں. احتجاجی کیمپ سے صدر ڈیرہ اسماعیل خان پریس کلب سلیم قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ڈیرہ ریجن میں حکومتی کوریج کا بائیکاٹ کا اعلان کر رہے ہیں. انہوں نے مطالبہ کیا کہ فی الفور ڈی جی انفارمیشن کی تقرری ڈائریکٹوریٹ سے کی جائے کیونکہ یہ صحافیوں سے ظلم ہے. سینئیر صحافی ابراہیم شنواری سمجھ نہیں آ رہا کس سوچ کی تحت صحافیوں کو چھیڑا جا رہا ہے. انفارمیشن ڈائریکٹوریٹ ہمارا پیرنٹ ڈیپارٹمنٹ ہے، اس کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتے. سینئیر صحافی ذولفقار چترالی وزیر اطلاعات نے ایشو حل کے لیے ایک دن کا وقت دے کر رفو چکر ہو گئے. انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل انفارمیشن سے کسی بھی سینئر آفیسر کو بطور ڈی جی انفارمیشن تعینات کیا جائے کیونکہ ڈی جی انفارمیشن کی تقرری کا اثر براہ راست صحافیوں پر ہے. سینئیر صحافی نادر خان ہم مکمل طور پر ڈی جی انفارمیشن کی حالیہ تقرری کے خلاف ہیں. کابینہ کوریج مکمل طور پر صفر ہو چکی ہے، نئی ڈی جی کی تقرری جلد کی جائے.پشاور پریس کلب کے سینئیر ممبر و سابق صدر عالمگیر خان، سید بخار شاہ، خیبر یونین آف جرنلسٹس ناصر حسین، صحافی فدا خٹک، عمیر خان، بصیر قلندر سمیت دیگر صحافی ممبران نے احتجاجی کیمپ میں حصہ لیا. دوسری جانب، آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن نے بھی ڈائریکٹوریٹ ملازمین کی احتجاج کی حمایت کا اعلان کردیا.صدر آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کے ضلع پشاور کے صدر میاں امجد نے کہا ڈی جی انفارمیشن کی تقرری غیر اصولی ہے، واپس لی جائے. ڈی جی انفارمیشن کی تقرری بدنیتی پر مبنی ہے. انہوں نے کہا کہ مطالبہ کرتے ہیں کہ صوبائی حکومت ڈی جی انفارمیشن کی تقرری کا اعلامیہ واپس لیں. انہوں صحافیوں اور انفارمیشن ملازمین کو یقین دلایا کہ آپ جب کہیں گے ہم سڑکوں پر آپ کے ہمراہ ہوں گے. نمائندہ پاکستان ویٹرنری میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر طارق محسود نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ میں ٹیکنیکل آفیسرز کی تعیناتی ڈائریکٹوریٹ آفیسرز کا حق ہے. ڈی جی کی تقرری اصولی طور پر ڈائریکٹوریٹ آفیسرز کا حق ہے.

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے