پشاور (مانند نیوز ) آل میونسپل ورکرز یونین WSSP رجسٹرڈCBA پشاور کے چیئرمین ریاض خان ,جنرل سیکرٹری عابد سہیل اور پریس سیکرٹری شہزادگل ,صدیق اللہ مشوانی ,رضوان اللہ خلیل ,حاجی پرویز,نسیم اکبر,صلاح الدین,شاہ حسن,ہنر سیلاب,نصیر,اول سید ,آصف,ناصر خان,علی حیدر,سہیل سلیم,عبدالسعید,عدنان خلیل نے مشترکہ طور پر اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ WSSP ملازمین ایک مرتبہ پھر تنخواہوں سے محروم ہیں جبکہ پورے صوبے کے بلدیاتی ملازمین 17 اپریل کو اپنی تنخواہیں وصول کرچکے ہیں جس کے حساب سے تقریبا 20 دن گزر چکے ہیں اور ہمیں تنخواہیں نہیں ملی ہم کیا کریں کیا ہر مہینے احتجاج کرنا ہمارے نصیب میں لکھا ہے کیا ہمیں اپنی حق حلال کی تنخواہ دوسرے ملازمین کی طرح گھر بیٹھے نہیں مل سکتی کیونکہ ہم پورے مہینے محنت کرتے ہیں اسی تنخواہ کے لئے تاکہ ہم عزت کی زندگی گزار سکے اپنے بچوں کو رزق دے سکیں لیکن ہم کو احتجاج پر مجبور کیا جاتا ہیں اسکی وجہ ہیں ہمارے بچے اب سکول کی فیس کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بچے سکول نہیں جارہے بجلی اور گیس کے بل ہرماہ جرمانے کے ساتھ ادا کرتے ہیں دوکاندار اب ہم کو قرضہ نہیں دیتے کیونکہ ہم قرضے کی ادائیگی بروقت ادا کرنے سے محروم ہیں اور صوبائی حکومت بالکل خاموش تماشائی بیٹھی ہوئی ہیں WSSP کمپنی کے افسران سے جب مطالبہ کیا جاتا ہے تو وہ کہتے ہیں کہ صوبہ ہمیں پیسے نہیں دے رہا اگر صوبے کو کمپنی پر اعتبار نہیں تو کمپنی کو ختم کرکے کمپنی کیڈر ملازمین سمیت تمام ملازمین کو کیپیٹل میٹروپولیٹن کے حوالے کیا جائے تاکہ میئر اور صوبائی حکومت ہماری تنخواہوں کی ذمہ دار ہو اور ہمیں بر وقت تنخواہیں مل سکے جو حالات جاری ہیں ایسے حالات میں کام کرنا تقریبا ناممکن ہوچکا ہے ہم ملازمین ہر مہینے پانچ سے سات دن اسی احتجاج میں گزار دیتے ہیں کہ ہمیں تنخواہیں نہیں مل رہی اور 15 تاریخ کو جب تنخواہیں مل جاتی ہیں تو ہم پر یوٹیلیٹی بلز جرمانہ ہوچکے ہوتے ہیں ہمارے بچوں کو شرمندگی اٹھانی پڑتی ہیں کیونکہ ان کو سکولوں میں کھڑے ہو کر پوچھا جاتا ہیں کہ آپ کی فیس کہاں ہے WSSP کمپنی منیجمنٹ کی غلط پالیسیوں کی بدولت ملازمین ہر ماہ اپنی تنخواہوں کے حصول کے لئے احتجاجوں پر مجبور ہو رہے ہیں کمپنی منیجمنٹ کی اپنی تنخواہیں لاکھوں میں ہیں سرکاری گاڑیاں پیٹرول اور دیگر اخراجات اس کے علاوہ ہے اگر ان افسران کی شاہ خرچیوں سے کچھ بچ جائے تو ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کرتے ہیں ورنہ ملازمین کو قصدا احتجاجوں اور ہڑتال پر مجبور کردیتے ہیں تاکہ ملازمین کی احتجاجوں اور ہڑتال کی بدولت کمپنی کو فنڈز جاری ہو جائے اور یہ منیجمنٹ سکون سے اپنی تنخواہیں لے سکے کیونکہ فنڈز کو فنانس ڈپارٹمنٹ سے لانے کی ذمہ داری ان افسران کے ذمہ ہیں لیکن یہ ذمہ داری بھی منیجمنٹ یونین اور ملازمین کے کندھوں پے ڈال دیتی ہیں جب سے یہ چیف ایگزیکٹیوں آیا ہے تب سے ملازمین تنخواہوں کے لئے ہر ماہ احتجاجوں اور ہڑتال کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں کیونکہ بقول چیف ایگزیکٹیوں ایک طرف فنڈز کا مسئلہ آرہا ہے تو دوسری طرف چیکینگ کے نام پر 30 انسپکٹروں کو بھرتی کرکے کمپنی کو تقریبا ڈھائی کروڑ کا چونا لگا دیا اسی طرح ملازمین کے پیٹرول کو کم کردیا اور اپنے لئے پیٹرول میں اضافہ کردیا ملازمین کے اتوار کے دن کا اوور ٹائم تقریبا آٹھ ماہ سے بقایا ہے کمپنی کیڈر ملازمین کا سالانہ انکریمنٹ کے ہقایاجات چھ ماہ سے بقایا ہے لیکن چیف ایگزیکٹیوں نے اپنے گیارہ لاکھ روپے سالانہ انکریمنٹ کے مد میں ہاتھوں ہاتھ اپنا چیک وصول کیا کیا یہ کھلا تضاد نہیں کمپنی کو فنانس ڈپارٹمنٹ سے ہر سال باقاعدہ فنڈز جاری ہوتا ہے اس کے علاوہ پانی کے بلوں کی مد میں کروڑوں روپے اکٹھے ہوجاتے ہیں اور زیادہ تر کام NGO’s پر کرائے جاتے ہیں لیکن پھر بھی ملازمین کی تنخواہوں کے لئے فنڈز کا مسئلہ پیش آرہا ہے یونین صوبائی حکومت سیکرٹری لوکل گورنمنٹ NAB اور ANTI CORRUPTION سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ وہ WSSP کمپنی کا آڈٹ ایسے طریقے سے کریں کہ NGO’s کے فنڈز کہا لگے پانی کے بلوں کی مد میں جو رقم آئی ہیں وہ کہاں لگی اور فنانس کی فنڈز کہا خرچ ہوئی اور مزید فن…

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے