کرک(مانندنیوز)ڈیپارٹمنٹ آف لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک میں کتاب اور کاپی رائٹ کے عالمی دن کے مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔اس ضمن میں گذشتہ روز منعقدہ تقریب میں یونیورسٹی کے پروفیسر صاحبان کے علاؤہ طلباء وطالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ شعبہ لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس ڈاکٹر سعید اللّٰہ جان نے کتاب کی اہمیت پر زور دیتے ہوے کہا کہ کتاب ہی انسانیت کی رہنمائی اور ترقی کا واحد ذریعہ ھے ۔یہ دن ہمیں یاد دلاتا ھے ۔کہ کتابیں ہمارے ثقافتی ورثہ کا ایک اہم حصہ ہیں۔اور انھیں آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ رکھنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ کاپی رائٹ قوانین کے ذریعے تخلیق کنندگان اور ناشرین کہ حقوق کی حفاظت کے جاتی ہے ۔تاریخی پس منظر بیان کرتے ہوئے ڈاکٹر سعید آللہ جان نے کہا کہ کتاب کا عالمی دن منانے کا فیصلہ یونیسکو کے پیرس کانفرنس 1995 ء میں کیا گیا ۔جس کے مطابق پوری دنیا میں ہر سال یہ دن 23 اپریل کومنایا جائے گا یاد رہے کہ ولیم شیکسپیئر، میگول سروانٹس اور دوسری اعلیٰ شخصیات کی ولادت یا وفات انھی دنوں میں ہوئی تھی ۔تقریب کے اختتام پر پروفیسرز، افسران ‘ طلباء اور طالبات نے ایک واک کا اہتمام بھی کیا ۔ واک میں دوسروں کے علاوہ ڈائریکٹر فنانس حافظ اسماعیل خان اور ڈپٹی رجسٹرار عبدالسلام نے بھی شرکت کی ۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے