جدہ (مانند نیوز ڈیسک)جدہ سے کراچی پہنچنے والے مسافر میں منکی پاکس کی محکمہ صحت نے تصدیق کردی ہے، مریض کے نمونے لیب بھیج دیئے گئے۔محکمہ صحت سندھ نے مسافرمیں منکی پاکس تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مسافر کو قرنطینہ کردیا گیا جس کو تیز بخار سمیت جسم پر سرخ نشان موجود ہیں۔منکی پاکس کا مریض بذریعہ مسقط کراچی پہنچا، جو جدہ میں بطور ڈرائیور کام کر رہا تھا۔ مریض کے گزشتہ روز نمونے لیکر ڈا یونیورسٹی وائرولوجی لیب بھیجے گئے تھے۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق منکی پاکس کی تصدیق ہونے کے بعد اسے آئسولیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے مریض کن سے رابطے میں رہا تلاش کا عمل جاری ہے۔