ہنگو (مانند نیوز) ہنگو میں طوفانی بارشوں کے بعد نشیبی علاقوں میں پانی جمع، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ابراہیم زئی میں پانی داخل ہونے سے سکول کی بچیاں سکول میں محصور ہو گئی، ڈی ای او فی میل سیدہ حسرت زہرہ اور سے سی عاطف آفریدی کی سربراہی میں ریسکیو آپریشن کر کے طالبات کو ریسکیو کر لیا گیا۔ کئی علاقوں میں گندم کی کھڑی فصلوں کو بھی نقصان۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی دوپہر ہنگو میں شدید طوفانی بارش ہوئی جس سے ندی نالے زیر آب آگئے۔ جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ابراہیم زئی میں پانی داخل ہو گیا جس پر اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فی میل سیدہ حسرت زہرہ اور اسسٹنٹ کمشنر عاطف آفریدیں اے سی جنرل حبیب اللہ ریسکیو ٹیموں کیساتھ سکول پہنچ گیا اور سکول کے دیوار گرا کر پانخ کے نکاس ممکن بنایا جبکہ تمام طالبات کو بھی ریسکیو کر لیا گیا۔ ڈی ای او فی میل حسرت زہرہ کے مطابق تمام بچیوں کو با حفاظت ریسکیو کر کے ان کے گھروں کو پہنچا دیا گیا ہے۔