ہنگو (مانند نیوز) ہنگو کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی متوقع، جمعیت علماء اسلام نے ایک بار پھر سابق ایم پی اے عتیق الرحمان سے رابطے بحال کر دئیے۔ جے یو آئی کی اعلی سطح وفد کی ہنگو ہاوس آمد، عتیق الرحمان کو ان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی، جمعیت علماء اسلام کیلئے حاجی عتیق الرحمان اور ان کے خاندان کے خدمات قابل ستائش ہے، ہماری کوشش ہے کہ عتیق الرحمان جمعیت علماء اسلام میں شمولیت اختیار کر کے جمعیت کو مزید مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ حاجی پیاو زار وزیر اور دیگر کی غیر رسمی گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام ہنگو نے سابق ایم پی اے حاجی عتیق الرحمان کو جماعت میں واپس لانے کیلئے باقاعدہ کوششیں شروع کر دی۔ اس سلسلے میں سابق تحصیل ناظم ٹل اور جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رہنماء حاجی پیاو زار وزیر، جے یو آئی تحصیل ٹل کے امیر قاری مطیع اللہ، سعد اللہ جان و دیگر پر مشتمل جے یو آئی کے ایک خصوصی کمیٹی نے سابق ایم پی اے اور سدا بہار سیاسی شخصیت حاجی عتیق الرحمان کیساتھ ان کے رہائش گاہ ہنگو ہاوس میں تفصیلی ملاقات کی اور انہیں پھر سے جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کی دعوت دی۔ اس موقع پر فریقین کیلے درمیان تفصیلی مزاکرات اور گلو شکوں کی لمبی نشست ہوئی اس کے بعد جے یو آئی کمیٹی کے سربراہ حاجی پیاوزار وزیر و دیگر رہنماوں نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حاجی عتیق الرحمان نے جمعیت علماء اسلام کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں اور ان کے خدمات کی ہر فارم پر ستائش کرتے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ ان کے تحفظات کو دور کرے اور انہیں پھر سے جمعیت علماء اسلام کی مضبوطی کیلئے اپنا کردار ادا کرنے پر امادہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی نشست بڑی سودمند رہی، دونوں جانب احترام اور اعتماد کا رشتہ برقرار ہے، اور انشاء اللہ ہنگو کے عوام جلد بڑی خوشخبری سنیں گے۔ سابق ایم پی اے حاجی عتیق الرحمان نے اس موقع پر کہا کہ وہ علماء کرام کی دلوں جان سے قدر کرتے ہیں، ہم سیاسی لوگ ہے اور سیاستدان مزاکرات، ملاقاتوں اور رابطوں پرہمیشہ خوش ہوتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے