ڈیرہ اسماعیل خان (مانند نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں بم ڈسپوزل سکواڈ نے 70 کلو بارودی مواد ناکارہ بنا دیا۔ یہ بارودی مواد مختلف آپریشن میں دہشت گردوں سے پکڑا گیا تھا. ڈیرہ اسماعیل خان میں بم ڈسپوزل سکواڈ نے 70 کلو بارودی مواد ناکارہ بنا دیا۔ یہ بارودی مواد مختلف آپریشن میں دہشت گردوں سے پکڑا گیا تھا۔ ناکارہ بنائے گئے بارودی مواد میں 2 خودکش جیکٹس، 4 بارودی سرنگیں، 40 کلو گرام بارود، 12 عدد ہینڈ گرنیڈ، 6 عدد اے جی ایل گرنیڈ، 8 عدد الیکٹرک ڈیٹونیٹر، 12 عدد نان الیکٹرک ڈیٹونیٹر، 3عدد ریموٹ کنٹرول ریسور، 1 عدد ٹائم بم شامل تھیں۔ اس موقع پر انچارج بی ڈی اسکواڈ عنایت اللہ عرف ٹائیگر نے گفتگو کرتے ہوئے ناکارہ بنائے گئے بارودی مواد کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا.