جمرود(مانند نیوز)ضلع خیبرسے تعلق رکھنے والے تحصیل جمرودکسان چیئرمین میرزاعلی اور زاہدکوکی خیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے محکمہ زراعت جمرودمیں کسانوں کے لئے دو سرکاری ٹریکٹراور تریشرز موجودہیں لیکن مقامی کسان اس سے محروم ہیں۔مزکورہ سرکاری ٹریکٹرز اور تریشرز جن ڈرائیورز کو د یئے گئے ہیں وہ محکمہ زراعت جمرودعملے کی ملی بھگت پرائیوٹ اور اپنے ایریا سے باہر استعمال کررہے ہیں جوکہ جمرودکسانوں کے ساتھ ظلم اور ناانصافی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مزکورہ ڈرائیورز سرکاری زرعی مشنری کا استعمال کرکے کسانوں سے گندم تریشر کرنے کے پرائیوٹ ریٹ سے بھی زیادہ لے رہے ہیں۔محکمہ زراعت جمرودکے آفسرنے کچھ دن پہلے ہمارے ساتھ سرکاری ریٹ فیکس کیا تھا اور ٹریکٹرز ایک دو دن میں ٹریکٹرزاور ٹریشرز مہیا کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن تاحال اس پر کوئی عمل درآمد نہیں ہوا اور ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جب سرکاری زرعی سامان پودے بیچ وغیرہ کسانوں کے لئے آتے ہیں تو اس میں بھی مستحق کسانوں کو نظرانداز کیا جا تا ہے اور بااثرافراد میں تقسیم کئے جاتے ہیں اور اس طرح سرکاری زرعی مشنری کا غلط استعمال کرکے متعلقہ محکمہ کا عملہ اپنے لئے اس پر کمائی کررہا ہے انہوں نے اعلی حکام سے تحقیقا ت کرنے اور جمرودکامتعلقہ افسر کو فوری تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا کہ محکمہ زراعت جمرود میں ہمارے سرکاری زرعی مشنری ہمارے مقامی کسانوں کے حوالے کی جائے تاکہ ان سے استفادہ حاصل کرسکے۔انہوں نے پریس کانفرنس کے زریعے جمرودکے تمام رجسٹر ڈ کسانوں اور منتخب کسان کونسلرز اور عوام الناس کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ بروز پیر باب خیبرکے مقام پر محکمہ زراعت جمرود عملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ میں بھرپورشرکت کریں انہوں نے کہا ہمارے احتجاج اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ہمارے مطالبات نہیں مانتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہاں تحصیل جمرودمیں محکمہ زراعت خیبر کا آفس بھی موجود ہیں لیکن ان میں آفسر اور عملہ موجود نہیں بلکہ حیات آباد میں ایک غیرقانونی کھول کر دفتری کام سرانجام دیتے ہیں۔لہذا اس کو بھی فوری طور پر حاضرکی جائے۔