اسلام آباد(نمائندہ مانند)جمہوریہ ازبکستان کے وزیر ثقافت و سیاحت نظر بیکوف اوزودبیک اخمدووچ نے گلستان کے خوبصورت شہر میں منعقد ہونے والے III بخشی انٹرنیشنل فیسٹیول میں وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور انجینئر امیر مقام کی قیادت میں پاکستانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ وفد نے نمائش کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور فن پاروں کی تعریف کی۔ نمائش کے عہدیداروں نے اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر کو بریفنگ دی اور خوش آمدید کہا۔ انجینئر امیر مقام نے آرٹ ورک کی نمائش میں گہری دلچسپی لی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان ثقافت، تاریخ اور خوبصورت ثقافتی ورثے میں ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے ثقافتی تعلقات کے ساتھ ساتھ دیگر تمام شعبوں میں روابط بڑھانے پر زور دیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے