پشاور (مانند نیوز)گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے گزشتہ روز اندرون شہر منڈا بیری یکہ توت نشتر اباد شیخ اباد شادباغ کالونی شریف اباد کا دورہ کیا اور بازار میں بغیر پروٹوکول شہریوں اور تاجروں سے ملاقاتیں کیں اور ان کے درمیان کچھ وقت گزارا، گورنر کو اچانک اپنے درمیان موجود دیکھ کر شہریوں اور تاجروں نے خوشی کا اظہار کیا اور مختلف مسائل و مشکلات سے بھی گورنر کو آگاہ کیا، گورنر یکہ توت دورہ کے دوران معرف مذہبی رہنما مولوی جی کی رہائشگاہ بھی گئے جہاں انہوں نے آغا سیدمحمد نورالحسنین گیلانی المعروف سلطان آغا سے ملاقات کی اور انکی تیمارداری کی۔ بعد ازاں گورنر شیخ آباد میں ناظم حاجی عبد الوھاب صافی کی رہائشگاہ بھی تشریف لے گئے جہاں انہوں نیانکی بہن اور شریف آباد میں ایوب مہمند کی پھوپھی زاد، محمد نور کی اہلیہ کی وفات پر فاتحہ خوانی، اور اظہار تعزیت کیا جبکہ شاد باغ کالونی میں حاجی محمد ابراہیم مرحوم کے برخوردار مفتی محمد ہارون ابراہیم کی رہائشگاہ پر انکی مزاج پرسی کی، اس طرح مولانا خیبر البشر کی رہائشگاہ کا بھی دورہ کیا اور انکی مزاج پرسی کی جبکہ نشتر آباد میں سابق ناظم گل ولی کی رہائشگاہ پر بھی تشریف لے گئے اور وہاں کچھ وقت گزارا، اس موقع پر عوام علاقہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔گورنر کے دورہ پشاور شہر کے دوران سابق صوبائی وزیر امان اللہ حقانی اللہ داد خان بھی انکیہمراہ تھے۔گورنر کے پشاور شہر کے دوروں کے اقدام کو حاجی محد اقبال، شہریوں اور تاجروں نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اکثر دیکھنے میں ملتا ہے کہ جب بھی کوئی شخصیت گورنر کے اہم منصب پر فائز ہوتی ہے تو وہ سماجی رابطوں اور سرگرمیوں سے کٹ کر رہ جاتی ہے لیکن گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی واحد شخصیت ہیں جس پر پورا پشاور شہر فخر محسوس کرتا ہے کیونکہ اس اہم منصب پر فائز ہونیکے بعد بھی وہ سماجی رابطوں کو قائم و دائم رکھے ہوئے ہیں -پورے صوبے خصوصا پشاور شہر کے عوام کے درمیان دن رات گزار کر عوامیت کی بہترین مثال قائم کی ہے-گورنر حاجی غلام علی نہ صرف عوام کے پاس خود چل کر آ رہے ہیں بلکہ گورنر ہاؤس میں بھی سیاسی، سماجی شخصیات سمیت عام عوام کو بھی آسان رسائی دی ہوئی ہے جو کہ انتہائی قابل ستائش ہے،علاوہ ازیں گورنر سے عوامی نیشنل پارٹی سعودی عرب کے صدر ڈاکٹر مزمل شاہ اور حاجی بہادر کی قیادت میں برطانیہ، کینیڈا، امریکہ، جرمنی سے 15 رکنی وفد نے بھی گورنرہاؤس میں ملاقات کی بیرون مملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح وبہبود کی خدمات اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، علاوہ ازیں گورنر سے سابق فاٹا کے قائمقام امیر مفتی محمد اعجاز شنواری نے بھی گورنر ہاؤس میں ملاقات کی اور ضم اضلاع کے مسائل و مشکلات پر تبادلہ خیال کیا۔#