ہنگو(مانند نیوز) ہنگو کے عوام کی سماجی بد حالی پر دل خون کے آنسو روتا ہے، عوام کو صحت، تعلیم اور روزگار کی سہولیات تک دستیاب نہیں،جنرل الیکشن میں پی کے 92 سے انتخاب لڑوں گا۔ان خیالات کا اظہار ممتاز سماجی رہنما عارف خان بنگش نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پی کے 92 کی محرومیاں دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، ہنگو کے عوام کو صحت کی سہولیات دستیاب نہیں، کوالٹی ایجوکیشن کا خواب محض خواب رہا ہے ذاتی تعلقات کی بنیاد پر گلی نالیاں بنائی گئی اور اس کام کو ترقی کہا گیا۔طورہ وٹی سے تعلق رکھنے والے عارف خان بنگش نے کہا کہ جنرل الیکشن میں پی کے 92 کے عوام اپنی محرومیوں کا انتقام لیں گئے، انہوں نے کہا کہ سیاست عبادت کا نام ہے مگر لوگ اسے مال بنانے کا ذریعہ سمجنے لگے ہیں۔عارف خان بنگش نے کہا کہ وہ عوامی ترقی کے لیے بھر پور منشور رکھتے ہیں جس پر کامیاب ہو کر عمل درآمد یقینی بناوں گا۔عارف خان بنگش نے کہا کہ مشران اور نوجوانوں سے رابطے تیز کر دیے ہیں اور جلد انتخابی مہم کا بھی اغاز کر دوں گا۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی، بد امنی اور سماجی مسائل کے حل کے لیے صاف ستھری قیادت کا انتخاب بہت ضروری ہے