بریکوٹ(مانند نیوز)ضلع سوات میں قصائیوں کے لئے نیا سرکاری نرخ نامہ جاری نہ ہوسکا۔سرکاری نرخ نامے کے مطابق گوشت فی کلو پانچ سو روپے پر فروخت کی اجازت ہے جبکہ سوات میں سات سو پچاس روپے کلو سے لے کر آٹھ روپے تک کلو گوشت کی فروخت جاری ہے۔رمضان المبارک میں قصائیوں نے خود ساختہ نرخ مقرر کرکے سات سو پچاس روپے سے آٹھ سو روپے پر فروخت کرناشروع کیا جس پر میڈیا میں ان کے خلاف عوامی شکایاتوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔انتظامیہ نے بغیر نئے نرخ نامے جاری نہ کرنے کے باوجود قصائیوں کو ریٹ بڑھانے کی کھلی اجازت دی۔ڈپٹی کمشنر آفس سوات کے ذرائع کے مطابق گوشت کے لئے نیا نرخ نامہ صرف سوات میں نہیں بلکہ پورے خیبر پختون خوا میں نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق ضلع سوات کے مختلف علاقوں میں قصائیوں نے نئے نرخ نامے جاری نہ ہونے کے باوجود نئے نرخوں پر گوشت کا فروخت جاری ہے۔قصائیوں کی اپنی من مانی ہے کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق گوشت فروخت کررہے ہیں۔