بریکوٹ(مانند نیوز)صوبائی سینئر نائب صدر تنظیم پی ٹی آئی چیرمین فضل ودود باچہ نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف آئین و قانون کی بالادستی اولین ترجیحات میں ہیں۔ہم عدالیہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرچکے ہیں۔موجودہ امپورٹیڈ حکومت کو کسی بھی صورت نہیں مانتے عام انتخابات جلد از جلد کرائے جائیں کیونکہ 90دن میں انتخابات کا انعقاد کرنا آئین پر عمل درآمد ہے۔اگر ملک میں بروقت انتخابات نہ کرائے گئے تو ملک گیر جلسے و جلوس کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ موجود ہ امپورٹیڈ حکومت نے ملکی معیشت کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا اور روز بروز مہنگائی نے عوام کو خودکشیوں پر مجبور کردیا۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت میں ملک میں امان امن تھا اب ملک میں آگ اور خون کا کھیل کھیلا جا رہاہے ہر روز بم دھماکے اور ٹارگٹ کلنگ معمول بن چکا ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک کو بچانے اور اسے ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے عام انتخابات نا گزیر ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے