لاہور (مانند نیوز)سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی کی لیگل ٹیم نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)اور انٹرپول کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔ایف آئی اے کی جانب سے فرح گوگی کے خلاف انٹرپول کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کی درخواست پر فرح گوگی کی لیگل ٹیم نے انٹر پول اور ایف آئی اے کو قانونی نوٹس بھجوایا۔لیگل ٹیم کے مطابق فرح گوگی کے خلاف کی جانے والی کارروائی سیاسی بنیادوں پر ہے، فرح گوگی کے خلاف درج مقدمہ ایف آئی اے کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ریڈ وارنٹ کے لیے کی جانے والی خط و کتابت آئین کے آرٹیکل تین کی خلاف ورزی ہے۔لیگل ٹیم کا کہنا ہے کہ ریڈ نوٹس کی درخواست میڈیا پر جاری کرکے ہتک عزت کی گئی، ایسے ریڈ وارنٹ جاری ہونے سے ملک کی بدنامی ہوتی ہے۔لیگل ٹیم نے انٹرپول سے درخواست کی ہے کہ ریڈ وارنٹ کے لیے دوبارہ خط لکھا جائے تو سخت کارروائی کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے