بٹ خیلہ (مانند نیوز )8مئی تھلیسمیا کے عالمی دن کے حوالے سے بٹ خیلہ میں نجی تعلیمی ادارے ایس پی ایس کے زیر اہتمام اے سی بٹ خیلہ شکیل احمد خان کے قیادت میں آگاھی واک سکولز کے طلبا اور اساتذہ کرام شریک ہوئے طلباء نے بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر تھیلسیمیا کے حوالے سے معلومات اور نعرےدرج تھے تفصیلات کے مطابق 8مئ تھیلسیمیا کے عالمی دن کے حوالے سے بٹ خیلہ میں ایس پی ایس سکول سے بٹ خیلہ بس سٹینڈ تک طلباء نے آگاھی واک کیا واک کے شرکاء سے اسیٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ شکیل احمد خان نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں تھیلسیمیا نے تشویشناک صورتحال اختیار کیا ہے جس میں ھر سال پانچ ھزار بچے مبتلا ہو کر پیدا ھوتے ہیں اور پورے ملک میں اس کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہے جس کے حوالے سے ھم سب کی زمہ داری بنتی ہے کہ عوام کو آگاہ کرکے اس بیماری کو کنٹرول کرنے میں اپنا کردار ادا کریں سکول کے پرنسپل ثناء اللہ خان سائینس ماسٹر ریاض گل اور شاھد گل نے کہا کہ تھیلسیمیا ایک مورثی بیماری ھے جو والدین سے اولاد میں منتقل ہوتی ہے اس کی وجہ سے انسانی خون میں شامل سرخ خلیوں کی مقدار میں کمی ھوجاتی ھے اس کمی کو پورا کرنے کے لئے وقفے وقفے سے خون کی تبدیلی کے عمل سے گزرنا پڑتا ہے انھوں نے کہا کہ اس وقت خیبرپختونخوا میں زیادہ تعداد ملاکنڈ ڈویژن کے بچوں کا ہے اوراس مقصد کے خاطر ایس پی ایس نے 2004میں الفجر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ملاکنڈ ڈویژن بھر کے غریب عوام کے تھلیسمیا میں مبتلا بچوں کا علاج معالجہ شروع کیا جو کہ سینکڑوں کے تعداد میں موجود ہے انھوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ اس سلسلے میں احتیاطی تدابیرپر عمل کرکے ان بچوں کو خون کے فراہمی میں مدد کریں اس موقع پر طلباء نے تھیلسیمیا کے علامات احتیاطی تدابیر اور علاج معالجہ کے حوالےسے معلومات پر روشنی ڈالی۔