بٹ خیلہ (مانند نیوز) سیکورٹی خدشات کے پیش نظر لیوی پوسٹ بٹ خیلہ میں پڑے ہوئے 250 کلوگرام بارود اور 1525 میٹر سیفٹی فیوز کو تلف کردیا گیا۔ بارود اور سیفٹی فیوز 27 جنوری 2020 کو سمگل ہوتے ہوئے پکڑا گیا تھا عدالت نے ملزم کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مال مقدمہ کو ضبط کرکے تلف کرنے کی احکامات جاری کی تھی آتش گیر مواد کو لیوی پوسٹ بٹ خیلہ کے گذارش پر سینئر سول جج منصور علی خان بخاری، اے سی شکیل خان، صوبیدار میجر سمیع باچا اور پوسٹ کمانڈر نیک رحمان کے نگرانی میں دریائے سوات کے کنارے تلف کی گئی، اس موقع پر ٹی ایم اے اور ریسکیو 1122 کے اہلکار بھی موجود تھے جنہوں نے بارود کو جلانے کے بعد کچرہ کو فائربریگیڈ کے ذریعے بہا دیا گیا۔