اسلام آباد(نمائندہ مانند) رینجرز نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو گرفتار کرلیا۔عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے تصدیق کی ہے کہ سابق وزیراعظم کو رینجرز نے احاطہ عدالت سے حراست میں لے لیا۔اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیاگیا ہے۔آئی جی اسلام آباد کے مطابق حالات معمول کے مطابق ہیں، دفعہ 144 نافذ العمل ہے خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے لیے پہنچے تھے جہاں سے رینجرز نے ان کو حراست میں لے لیا۔پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ پر رینجرز نے قبضہ کر لیا ہے، وکلا کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، عمران خان کی گاڑی کے گرد گھیرا ڈال لیا گیا ہے۔
یا د رہے ملک ریاض کا منی لانڈرنگ کا 180ملین پاؤنڈ برطانیہ میں ضبط ہوا وہ برطانوی سرکاری ادارے نے پاکستان حکومت کو دیا تھا.اسوقت عمران خان نے بطور وزیراعظم وہ پیسہ ملک ریاض کے سپریم کورٹ کے 450ارب کے کھاتے میں ڈلوادیا تھا. اوراسکے بدلے ملک ریاض نے القادر یونیورسٹی کیلئے 458کنال زمین مفت دی اور یونیورسٹی کی تعمیر کا بھی مفت کرکے دینی تھی.القادر یونیورسٹی کی ملکیت عمران خان و بشری بی بی کی ہیں.