پبی (مانند نیوز) ایپکا نے ملک بھر میں کمرتوڑ مہنگائی کے خلاف 10مئی17۔مئی۔24۔مئی اور31 مئی کو احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا۔ وفاقی بجٹ کے موقع پر ملک بھر سے سکیل 1 سے لیکر 16 سکیل تک لاکھوں ملازمین اسلام آباد پارلیمنٹ ھاوس کے سامنے دھرنا دینگے۔ان خیالات کا اظہار اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان نے سنٹرل کمیٹی ایپکا کے اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ سرکاری ملازمین کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔اور وفاقی حکومت تنخواہوں میں اضافہ کرنے سے لیت ولعل سے کام لے رہے ہیں۔مہنگائی آسمان سے باتیں کررہے ہیں۔اور کرپٹ حکمران اپنے عیاشیوں اور اقتدار حاصل کرنے میں مصروف عمل ھے۔ملک کو دیوالیہ ھونے کے دھانے پر لاکھڑا کردیا۔اور ملازمین کو ٹرک کے سرخ بتی کے پیچھے لگا رکھا ھے۔حکمران وفاقی بجٹ اورصوبائی بجٹ میں سرکاری ملازمین کو لالی پاپ دینے پر ٹرخاتے ھیں۔وزیر مشیر ارکان اسمبلی اپنے تنخواہوں میں سو فیصد اضافہ کرتے ہیں۔کیونکہ ھم شودر قوم ھے۔75 سال سے ان کرپٹ حکمرانوں نے ملکی خزانے کو بیدردی سے لوٹا۔اور ملک کو دیوالیہ کرکے خزانے میں تنخواہوں کیلیے پیسے بھی نہیں چھوڑے اس دفعہ سرکاری ملازمین حکومت کے چال جان چکے ھیں۔اور حکومت کے اس اوچ ھتکھنڈوں میں آنے والے نہیں ملازمین کے تنخواہوں میں سو فیصد اضافہ کا اعلان کریں ورنہ۔ملک بھر کے سرکاری ملازمین سڑکوں پر ھونگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے