پبی (مانند نیوز)جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے امیر،دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین اور وائس چانسلر جامعہ دارالعلوم حقانیہ مولانا حامد الحق حقانی نے کہاہے کہ پاک افغان تعلقات بہتر سے بہتر بنانے کا سلسلہ دونوں ممالک کے امن و سکون کے لئے بہت مفید ثابت ہوں گے۔ اس سے تجارتی،سیاسی، معاشی اور دونوں ممالک کے عوام میں مثبت تبدیلی نظر آئے گی۔مولانا حقانی نے کہاکہ پاکستان افغانستان کے روٹ سے سنٹرل ایشیاء، روس و یورپ تک تجارت اوردوستی کومستحکم بنایا جا سکتا ہے جس سے یقینا یہ خطہ ترقی اور ایک دوسرے کے وسائل سے مستفید ہوسکتے ہیں،پاکستانی قوم افغانستان میں امن و استحکام سے آج بہت ہی خوشی محسوس کررہی ہے،ہمارا مذہب اسلام دینی،علاقائی، لسانی تہذیب و تمدن کلچر سب آپس میں یکساں ہیں اور ہم مستقبل میں بھی بہت سی قربانیاں دینے والی افغان قوم کی ترقی اور پرامن اپنی سرزمین پر زندگی اعلیٰ معیار سے گزارنے کے خواہشمند ہیں۔مولانا حامد الحق حقانی نے کہاکہ پاکستان نے افغان بھائیوں کی ہمیشہ اپنی سرزمین پاکستان پر مہمان نوازی کی جس طرح ہجرت مکہ کے بعد مدینہ منورہ میں انصار نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اوران کے صحابہ کرام کوخوش آمدید کہا اسی طرح پاکستان نے بھی افغان بھائیوں کو سنت نبوی? پر عمل پیرا کرتے ہوئے انہیں اپنی سرزمین میں خوش آمدید کہا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے افغانستان کے وزیرخارجہ مولانا محمد امیر متقی سے ملاقات میں کیا۔ ملاقات میں ملک بھر سے آئے ہوئے جید علمائے کرام بھی شامل تھے۔افغان وزیرخارجہ مولانا محمد امیر خان متقی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مولانا حامد الحق حقانی اور دیگر علمائے کرام کو یقین دہانی کرائی کہ افغان سرزمین کسی بھی پڑوسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔انہوں نے کہاکہ امارت اسلامی افغانستان کے دروازے پاکستانی قوم کے لئے ہمیشہ کھلے رہیں گے جہاں وہ تجارت،سیاحت،تہذیب و تمدن و کلچر کا تبادلہ آپس میں کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پہلے سے بہتر افغانستان اس وقت ہماری جدوجہد اور محنت کا پھل ہے کہ وہاں پر خوشحالی اور ترقی افغان ملت کو ہم تیزی سے مہیا کررہے ہیں اورپاکستان کے لئے ہمارا روٹ تجارتی مقاصد کے لئے محفوظ ہے۔انہوں نے کہاکہ اسلام میں خوشحالی،ترقی اوربقاء ہے جس کی برکات ہمیں اس وقت اپنی قوم میں بتدریج نظر آنی شروع ہوگئیں ہیں۔افغان وزیرخارجہ نے کہاکہ ہمارے دورے کا مقصد نفرتیں،کدورتیں ختم کرنا اور مزید سیاسی اوربین العلاقائی تعلقات کو فروغ دینا مقصود ہے،اس موقع پر افغانستان کے وزیر تجارت نور الدین عزیزی اورپاکستان کے وزیرمذہبی امور اور وزیرسیفران و سرحدات سینیٹر طلحہ محمود بھی موجود تھے،ملاقات میں مولانا راشد الحق سمیع،مولانا شیخ محمد ادریس،مولانا سید محمد یوسف شاہ،مولانااسامہ سمیع، مولانا عبدالحق ثانی،مولانا خزیمہ سمیع،مولانا محمد طیب طاہر پنج پیری، مولانا محمد احمد،مولانا فضل الرحمن خلیل،مولانا علوی،مفتی اویس عزیز ودیگر علمائے کرام پاکستان و افغانستان موجود تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے