پبی (مانند نیوز) امن و امان برقرار رکھنے کیلئے نوشہرہ پولیس کا جرائم پیشہ افراد اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کیخلاف بھر پور کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔گزشتہ 02 روز میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 22 ملزمان کیخلاف مقدمات درج۔11 اشتہاری گرفتار۔54 غیر قانونی رہائش پذیر کرایہ داروں کیخلاف قانونی کاروائی۔بھاری مقدار میں اسلحہ برآمدکیاڈسٹرکٹ پولیس افیسر ناصر محمود کے خصوصی احکامات پر جرائم کی بیخ کنی اور ہوائی فائرنگ کے روک تھام کیلئے ضلع بھر کے تمام تھانہ جات میں بھرپور کاروائیاں کی گئی۔ہوائی فائرنگ کے روک تھام کیلئے بلا تفریق کاروائیاں عمل میں لاکر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کیخلاف 22 مقدمات درج رجسٹر کئے گئے۔مجرمان اشتہاری اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے ٹھکانوں پر چھاپے لگائے گئے۔جس کے نتیحے میں 11 مجرمان اشتہاری اور 06 ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو دولہے سمیت حوالات کی سیر کرائی گئی۔بغیر رجسٹریشن غیرقانونی رہائش پذیر 54 کرایہ داروں کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔مختلف کاروائیوں کے دوران 97 مشتبہگان کو تھانہ جات منتقل کرکے چھان بین کی گئی۔ملزمان کے قبضے سے 01 کلوشنکوف، 02 بندوق اور 15 پستول برآمد کرکے مقدمات درج کئے گئے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ناصر محمود نے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنے کیلئے کاروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔کرایہ داران قانونی کاروائی سے بچنے کیلئے آج ہی اپنی رجسٹریشن کرائیں۔جبکہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کیساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں کی جائے گی۔