پبی (نما ئندہ مانند ) ریسکیو 1122 نوشہر اور سول ڈیفنس ٹریننگ کورس اختتامی تقریب سیکرٹری ریلیف ری ہیبلیٹیشن عبدلباسط اور ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد کی ھدایت پر ضلع نوشہرہ میں ریسکیو 1122،سول ڈیفنس اور رضاکار فورس کے عملے کے درمیان ایک ہفتہ پر مشتمل مشترقہ ریفریشر ٹریننگ کورس اپنے اختتام کو پہنچ گیامشترقہ ریفریشر ٹریننگ کورس کے اختتامی پروگرام میں ریجنل ڈائریکٹر آپریشن سینٹرل ڈاکٹر میر عالم خان،ایمرجنسی افسر میاں عبّاس اے سی نوشہرہ،بیرسٹر یاسر خٹک اور سی ڈی او سول ڈیفنس سعید شاہ نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی ریجنل ڈائریکٹر آپریشن سینٹر ڈاکٹر میر عالم اور سینئر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کمال شاہ کی زیر نگرانی حضرت علی اور ناصر خان پر مشتمل ریسکیو نوشہرہ ٹرینگ ونگ ٹیم کی جانب سے سول ڈیفنس آفیسر/ انسٹرکشنل سٹاف اور تمام رضاکار فورس اور ریسکیو 1122 کے عملے کو ایک ہفتہ تک مسلسل تربیتی مشقیں کروائی گئی اور انتہائی کم وقت میں ایک ایسا تربیتی دستہ تیار کیا جو کسی بھی ناگہانی صورت حال میں مشرقہ طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے اور اگ پر قابو پانے کے قابل ہو سکے پروگرام کے اختتام پر ریسکیو 1122 ٹرینگ ٹیم کی جانب سے سول ڈیفنس اور تمام رضاکار فورس کے اہل کاروں پر فائرفائٹنگ،فرسٹ ایڈ،اور ریسکیو وغیرہ بشمول جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے حوالے عملی مظاہرے بھی کروائے گئے اور بہترین کارکردگی پیش کرنے والے اہلکاروں کو توصیفی اسناد کے ساتھ ساتھ مہمان گرامی کا ریسکیو 1122 کی جانب سے انتہائی پیشہ ورانہ فورس تیار کرنے پر بے حد شکریہ بھی ادا کیا گیا