پبی (نما ئندہ مانند )عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ضلع نو شہرہ میں میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے جگہ جگہ احتجاج کیا ہے پی ٹی آئی کے کار کنوں نے پبی نو شہرہ شو برا چوک میں جی ٹی روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کیا جمشید خان کی قیادت میں کندہ تازہ دین کے پار ٹی کار کنان اور دیگر دیہاتوں کے کار کنان بھی پبی پہنچے اور پبی میں جی ٹی روڈ ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کر دیاکار کنان نے پبی اور نو شہرہ شو برا چوک میں بھی پار ٹی کار کنان نے روڈ پر ٹائر جلا ئیں اس موقع پر کار کنان نعرے بازی کرتے ہوئے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا، کارکنوں کا کہنا ہے کہ ملک میں حقیقی آزادی لائی جائے، کپتان کو رہا کیا جائے اور انصاف کے تقاضے پورے کئے جائے پار ٹی کار کنان کپتان کی رہا ئی تک احتجاج جاری رکھیں گے